سیریئن ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتیں: مسرور بارزانی

   

دمشق: شام میں نئی پیشرفت اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف ) کے مخمصے کی روشنی میں عراقی کردستان کے علاقہ کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے پڑوسی ملک شام میں سیاسی عمل میں کردوں کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مسرور بارزانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عراقی کردستان بین الاقوامی اتحادی افواج کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کردستان کے علاقے میں مزید سعودی کمپنیاں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ میں ان کا منصفانہ حصہ نہیں ملتا۔ جہاں تک بغداد کے ساتھ معاشی مسائل کا تعلق ہے تو انہوں نے کہا اس کی نوعیت سیاسی ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ابھی تک امریکی صدر ٹرمپ سے براہ راست کوئی بات نہیں کی ہے۔ جمعرات کو شام میں ایوان صدر نے ایس ڈی ایف کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کی خبروں کی تردید کی۔