واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین سیز فائر کی ڈیل امن کی طرف بڑھنے کا ایک نادر موقع ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں عبوری امن کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ فریقین کو پائیدار امن کو یقینی بنانے کی کوشش کرنا چاہیے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت اسرائیل کو انٹرسپٹر میزائلز فراہم کرے گی جبکہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے امداد بھی یقینی بنائے گی۔