سیف سٹی پراجکٹ کی کارکردگی اور عمل آوری کا جائزہ

   

ڈائرکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر جتیندر کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے آج ریاست میں عمل میں لائے جارہے سیف سٹی پراجکٹ کا جائزہ لیا ۔ سیف سٹی پراجکٹ کی کارکردگی اور عمل آوری کے اقدامات پر آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں سی آئی ڈی ڈی جی پی شیکھا گوئل ، ایڈیشنل ڈی جی لا اینڈ آرڈر مہیش بھگوت ، پولیس کمشنراں اویناش موہنتی اور سریدھر بابو موجود تھے ۔ ڈی جی پی نے پراجکٹ کے تحت قائم کردہ فیملی کونسلنگ سنٹرس ، بھروسہ سنٹرس ، فارسنک لیابس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ فیلیکان سگنلس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اس دوران اجلاس میں سنٹرل فار ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ آف ویمن ( سی ڈی ای ڈبلیو ) سنٹر کی منظوری پر رضا مندی ظاہر کی گئی اور زائد از مزید تین سنٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ ڈی جی پی کے مطابق راچہ کنڈہ حدود کے چوٹ اپل ، بھونگیر ، سائبر آباد کے حدود کوکٹ پلی میں یہ مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ جب کہ نامپلی میں واقع فارنسک لیبارٹری مرکز اور زہرہ نگر میں ( ڈی ای ڈبلیو ) سنٹرس کی تکمیل کے لیے پولیس ہاوزنگ عہدیداروں کو ڈی جی پی نے ہدایت دی ۔ سیف سٹی پراجکٹ کے نوڈل آفیسر کی حیثیت سے ڈی سی پی ڈی کویتا نے پراجکٹ کی کارکردگی اور احکامات کی عمل آوری پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔۔ع