جے پور: راجستھان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا باڑمیر ضلع میں بپرجوئے طوفا ن سے سیلاب کے حالات سے متاثرہ گیارہویں جماعت کی طالبہ ممتا کی پڑھائی کے لیے آگے آئے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر پونیاں نے طوفان اور شدید بارشوں سے متاثر ضلع باڑمیر کے کئی مقامات کا دورہ کیا تھا اور حالات کا جائیزہ لیا تھا اور اس کے بعد ضلع کے چوہٹن کی ممتا نے ڈاکٹر پونیاں کو خط لکھ کر بپرجوئے طوفان کی وجہ سے سیلاب میںاپنی کتابوں اوذریعہ معاش بکریوں کے ندی میں بہہ جانے کے بارے میں آگاہ کیا اور مدد کی درخواست کی تھی۔ اس پر ڈاکٹر پونیاں نے منگل کوچوہان پردھان روپارام اور سینئر کارکن رنجیت وغیرہ کے ذریعہ ممتا کو کتابیں، بیگ اور دیگر اسٹیشنری کاسامان پہنچایا اور مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔ ممتا کو کتابیں پہنچانے کے بعد ڈاکٹر پونیا نے ممتا سے فون پر بات کی اور ان سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے پڑھائی کرنا اور جو بھی مدد ہو گی آگے بھی کی جائے گی۔