سیلاب متاثرین میں 10 ہزار روپئے تقسیم کا کام دوبارہ شروع

   

حیدرآباد ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 10 ہزار روپئے تقسیم کرنے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے ۔ تاہم پرانے شہر کے کئی علاقوں میں عوام کو اب بھی اس رقم کا انتظار ہے ۔ بعض افراد نے شکایت کی کہ انہیں دانستہ نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ درست مدد نہیں کی گئی ۔ عوام نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور کہاکہ پرانے شہر کے متاثرین کو نظر انداز کیاگیا ہے ۔