کورٹلہ /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ فلم چیمبر آف کامرس کے ممبروں نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی اور تلنگانہ فلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے سیلاب سے متاثر افراد کیلئے مالی تعاون کے سلسلے میں 15 لاکھ روپئے کا چیک چیف منسٹر تلنگانہ کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ فلم چیمبر آف کامرس مسٹر سنیل نارنگ ، نائب صدر مسٹر سریدھر ، جنرل سکریٹری انوپم ، خازن مسٹر جواڈی شیکھر راؤ نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے چیک حوالے کیا۔