سیلفی حادثات : پُرخطر سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے مرکز کی ریاستوں سے اپیل

   

نئی دہلی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ برائے داخلہ نے آج لوک سبھا میں بیان دیا کہ بڑھتے ہوئے سیلفی حادثات کی بناء پر مرکز نے ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ ایسے خطرناک سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرے جہاں پر سیلفی حادثات وقوع پذیر ہوسکتے ہیں۔ مرکز نے کہا ہے کہ ایسے مقامات پر ’’نو سیلفی زون‘‘ تحریر کے باعث حادثات کو ٹالا جاسکتا ہے۔