حیدرآباد : 11ستمبر (یو این آئی) نلگنڈہ کے ڈنڈی پراجیکٹ کے قریب سیلفی لینے کے دوران حیدرآباد کا نوجوان نہرمیں گر پڑا جس سے اس کی موت ہوگئی۔اس کی شناخت 22 سالہ منوج کی حیثیت سے ہوئی جو ایراگڈہ کا ساکن تھا۔یہ واقعہ گذشتہ شام دنڈی پراجیکٹ میں اس وقت پیش آیا جب گنیش وسرجن کے بعد6 دوستوں کے ساتھ منوج واپس ہورہا تھا ۔ اندھیرے اور ہلکی بارش کے باعث منوج کی لاش کی تلاشی روکی گئی۔ لاش اتوار کو تلاشی مہم کے دوران برآمد ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیگی ۔ ڈنڈی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔