قاہرہ: مصر کی کمشنری بنی سویف میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک ہی خاندان کے چارافراد جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل تھیں سیلفی بنانے کے جنون میں دریائے نیل میں ڈوب گئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی ریسکیو فورسز نے 6 دن کی تلاش کے بعد چاروں افراد کی نعشوں کو دریا سے باہر نکال لیا۔رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے اپنے عزیزوں کی شادی میں شرکت کرنے کمشنری کے گاؤں ‘صالح فرید’ پہنچے تھے جہاں وہ دریائے نیل کی سیر کرنے کے لئے پہنچ گئے تھے ۔15 سالہ ریھام ممدوح سالم اپنے تین رشتے داروں کے ساتھ دریائے نیل کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنا رہی تھی کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ دریا میں گر گئی۔دوسری لڑکی بھی اس کے ساتھ ہی دریا میں گر گئی، جسے بچانے کے لیے دوسرے دو افراد نے کوشش کی گئی مگر وہ بھی دریائے نیل میں ڈوب گئے ۔