سیلفی کے دوران ایک ہی خاندان کے 4 افراد غرق

   

چینائی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہی خاندان کے 4 افراد جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں اور جن میں سے ایک خاتون کی شادی حال ہی میں ہوئی تھی، ٹاملناڈو کے یمباروڈیم میں سیلفی کے دوران ڈیم کے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔ اس خاندان کا ایک فرد پربھو جو خود بھی تصاویر لینے میں مصروف تھا، اس نے پانی میں چھلانگ لگا کر ایک خاتون کو بچانے میںکامیاب ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ڈوب کرنے مرنے والوں کی نعشوں کو پانی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا گیا۔