نئی دہلی۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سنجو سیمسن نے وجے ہزارے ٹرافی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے جیسا کہ انہوں نے کا کیریئر کا بہترین 212 ناٹ آؤٹ رنز کا اسکور گوا کے خلاف بنا ڈالا ۔ اے لسٹ کے مقابلوں میں یہ کسی بھی بیٹسمین کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے ۔ سیمسن کی یہ فرسٹ کلاس کی سنچری بھی ہے ۔ جارحانہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے 129 گیندوں میں 21 چوکوں اور10 چھکوں کی مدد سے 212 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی ۔ اس سے قبل سنجو کے نام فرسٹ کلاس کرکٹ میں 9 ٹی ٹوئنٹی میں دوسنچریاں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ہندوستانی بیٹسمینوں کی جانب سے ڈبل اسکور کرنے کا آٹھویں واقعہ ہے ۔ جن میں سے پانچ ڈبل سنچریاں ونڈے میں بنی ہیں جن میں تین روہت شرما ، اورسچن تندولکر اور ویریندر سہواگ نے فی کس ایک ڈبل سنچری بنائی ہے ۔ اس کے علاوہ 2013 میں جنوبی افریقہ اے کے خلاف انڈیا اے کے لئے شکھر دھون کی 248 اور گذشتہ سیزن کے وجے ہزارے ٹرافی میں سکم کے خلاف اتراکھنڈ کے لئے کرن ویرکوشل کی 202 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔