سیمسن کی پہلی ونڈے سنچری ، ہندوستان نے سیریز جیت لی

   

پارل ۔ سنجو سیمسن کی پہلی ونڈے سنچری اور نوجوان بولروں کی مہارت نے یہاں تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی 78 رن سے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ اس طرح ہندوستان نے ونڈے سیریز 2-1 سے جیت لیا، جو 2018 کے بعد سے ان ساحلوں پر ان کی دوسری سیریز کی فتح ہے۔ سیمسن کے 108 رنز(114گیندوں) اور تلک ورما کے صبر آزما 52 رنز (77 گیندوں)، اس فارمیٹ میں ان کی پہلی نصف سنچری نے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں پر 296 رنز تک پہنچایا۔ چوتھی وکٹ کے لیے ان کا اشتراک 116 رنز کا اہمیت کا حامل رہا۔ جنوبی افریقہ نے ٹونی ڈی زورزی (81 رنز، 87 گیندوں) کی نصف سنچری کے ذریعے مہمانوں کو چیلنج پیش کیا لیکن ٹیم آخرکار 45.5 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 30 رنز پر چار وکٹیں حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ نے ڈی زورزی اور ریزا ہینڈرکس (19) نے صرف 8.2 اوورز میں 59 رنزکا اضافہ کرتے ہوئے اپنے تعاقب کی ایک روشن شروعات کی اور انہوں نے پاور پلے میںفاسٹ بولرمکیش کمار کو بھاری نقصان پہنچایا۔ پہلی وکٹ ارشدیب نے حاصل کی جس کے بعد اکشر پٹیل نے رسی وان ڈیر ڈوسن کو آوٹ کیا جس نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں پر76 تک کم کردیا۔ اس کے بعد میزبان ٹیم نشانے کے تعاقب میں بہتر نظر نہیں آئی ۔ہندوستان کیلئے ارشدیب نے 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ اویس خان اور واشنگٹن سندر نے فی کس دو وکٹیں حاصل کی ۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ اب دوٹسٹ مقابلوں کی سیریز کی طرف رواں ہوں گے جہاں پہلا ٹسٹ 26 ڈسمبر کو شروع ہوگا۔