سینئر آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو پیشگی ضمانت دستیاب

   

کلکتہ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق کلکتہ پولیس کمشنر راجیو کمار کوکلکتہ ہائی کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے شاردا چٹ فنڈگھوٹالہ معاملے میں پیشگی ضمانت دیدی ہے ۔عدالت نے کہا ہے کہ حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کوئی ناگزیر نہیں ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم ہونے کے بعد سے ہی 13ستمبر سے راجیو کمار جو اس وقت بنگال سی آئی ڈی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدہ پر ہیں چھٹی پر ہیں۔