سینئر صحافی سید جلیل ازہر کو کارنامہ حیات ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

نرمل ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو اکیڈیمی کے زیراہتمام آج رویندرا بھارتی تھیٹر میں مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈز ابوالکلام آزاد برائے سال 2024ء اور 2025ء جملہ دو سال کے ایوارڈز دیئے گئے جس میں کارنامہ حیات ایوارڈ میں روزنامہ سیاست کے سینئر صحافی ضلع نرمل سید جلیل ازہر کو یہ ایوارڈ وزیر اقلیتی بہبود اور پبلک انٹرپرائزر محمد اظہرالدین کے ہاتھوں عطا کیا گیا جس میں ایک مومنٹو، توصیف نامہ اور 50 ہزار روپئے کا چیک شامل ہے۔ طاہر بن حمدان نے شال پوشی کی اور کئی کارپوریشنوں کے صدورنشین اس موقع پر موجود تھے۔ سید جلیل ازہر نے ایوارڈ حاصل کرتے ہی فوری دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان سے ملاقات کرتے ہوئے اس ایوارڈ کو ان کے ہاتھوں حاصل کیا۔ جناب عامر علی خان نے بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نرمل سے آئے دوست احباب محمد زاہد علی این آر آئی، محمد انیس احمد خان سینئر کانگریس قائد، محمد ذیشان علی سینئر کانگریس قائد، جلیل ازہر کے فرزندان سید شہریار اشہر ، سید تاجدار عامر، سید اسمعیل ناصر ڈیویژن رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل بھی موجود تھے۔