سینئر صحافی نیلما کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) معروف خبررساں ایجنسی کی ہندی یونٹ کی خصوصی صحافی نیلما کا آج دوپہرمیںانتقال ہوگیا۔ نیلما طویل عرصے سے برین ٹیومر سے متاثر تھیں۔ ان کا انتقال دھرم شیلا اسپتال میں ہوا۔وہ 56 برس کی تھیں۔ پسماندگان میں شوہر اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے شوہر پرمود کمار بھی صحافی ہیں۔