سینئر کانگریس لیڈر چرن داس مہنت چھتیس گڑھ کے اسپیکر منتخب

   

رائے پور 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جمعہ کو نئی منتخب شدہ چھتیس گڑھ اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن سینئر کانگریسی لیڈر چرن داس مہنت کو اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ اس سے قبل کارگذار اسپیکر رام لیکار سنگھ نے جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (I) ، بہوجن سماج پارٹی لیجسلیچرز اور ایک بی جے پی ایم ایل اے پنولال مہلے کو حلف دلایا۔ ایم ایل ایز کے حلف لینے کے بعد چھتیس گڑھ اسمبلی کے پانچویں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے لئے تحریک کو ایوان میں وزیر اعلیٰ باگھل، وزیر زراعت رویندرا چوبے، جنتادل کانگریس ایم ایل اے دھرم جیت سنگھ نے پیش کیا۔