سینئیر سٹیزن کے مسائل فی الفور حل کئے جائیں

   

کورٹلہ میں اسوسی ایشن کا اجلاس، اشوک کمار کا خطاب

کورٹلہ یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی ریاستی حکومتوں سے سینئیر سٹیزن کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا تلنگانہ آل سینئیر سٹیزن اسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری اشوک کمار نے مطالبہ کیا ۔ منگل کے دن کورٹلہ ڈیویژن سینئیر سٹیزن اسوسی ایشن ڈیویژن آفس میں ڈیویژن منڈل دیہاتوں کے نمائندوں کو ضعیف افراد کے تحفظ قوانین 2007 کے وصول 2011 پر جانکاری دی گئی ۔ بعد ازاں اسوسی ایشن کی جانب سے طباعت کردہ 2025 کیلنڈر کی سینئیر سٹیزن ہری شوک کمار نے رسم اجرائی کرتے ہوئے سینئیر سٹیزن ممبروں کے حوالے کیں ۔ اس موقع پر سینئیر سٹیزن افراد کے اجلاس کی عمارت کیلئے حیدرآباد میں 2 ایکر حکومت اراضی مختص کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپئے فنڈس مختص کرنے ۔ آر ٹی سی بسوں میں ضعیف افراد کو مفت سفر کی سہولتیں فراہم کرنے ، تمام سرکاری و خانگی دواخانوں میں مفت علاج کی خدمات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ کونسلنگ آفیسر مسٹر پی سی ہنمنت ریڈی کورٹلہ ڈیویژن صدر مسٹر شیوا نندم ، سکریٹری مسٹر جی ٹی راج موہن ، نائب صدر مسٹر سیف الدین ، جوائنٹ سکریٹری مسٹر ٹی راجیا صدر کتھلاپور مسٹر ودیا ساگر راؤ ، سکریٹری مسٹر الوری باپو ریڈی ، صدر میڈپلی مسٹر وی گوردھن راؤ سکریٹری مسٹر محمد برہان الدین ،کورٹلہ کتھلاپور میڈپلی منڈلوں کے عوام ،عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔