چینائی: تمل ناڈو کے وزیر قانون ایس ریگوپتی نے منگل کوکہا کہ جیل میں قید وزیر سینتھل بالاجی کو جیل میں کوئی خاص سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ پڈوکوٹائی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ریگوپتی نے کہا کہ بالاجی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جس کے وہ بطور وزیر تھے۔ تاہم وزیر قانون نے کہا کہ انہیں بطور وزیر یا حکمراں ڈی ایم کے پارٹی کے لیڈرکے طور پرکوئی اضافی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں کہ سینتھل بالاجی کو پزل سینٹرل جیل میں اضافی سہولیات مل رہی ہیں اور وہ جیل میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل حکام جیل میں وزیرکوکوئی خاص سہولت فراہم نہیں کر رہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بھی اس طرح کے فعل کی منظوری نہیں دیں گے۔