سینسیکس میں 348.66 پوائنٹس کیساتھ تیزی آئی

   

نئی دہلی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا بینچ مارک انڈیکس آج منگل کو 348.66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41،328.28کی سطح پر آگیا ۔ خریداریاں مثبت عالمی اشاروں سے ہم آہنگ دیکھی گئیں۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 104.35 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12،135.85 پر پہنچا۔سینسیکس کا اتر چڑھاو بالترتیب 41،444.34 اور 41،179.14 پوائنٹس رہا۔