ممبئی: امید سے زیادہ مضبوط امریکی سہ ماہی نتائج کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر این ٹی پی سی، ٹاٹا موٹرز، ایس بی آئی، ٹاٹا اسٹیل اور وپرو سمیت 20 کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج پھر نیا ریکارڈ قائم کیا۔بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 302.30 پوائنٹس چھلانگ لگا کر پہلی بار 67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 67,097.44 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 83.90 پوائنٹس کے اضافے سے 19,833.15 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
