حیدرآباد ۔ 31 جولائی (پریس نوٹ) سینٹ جوزف گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ایک مشہور نام ہے۔ ڈگری کورسیس میں ادارہ کی جانب سے دو نئے کورسیس کو متعارف کرایا گیا ہے جس کے شاندار نتائج حاصل ہورہے ہیں اور کئی طلبہ ان کورسیس کو مکمل کرنے کے بعد کارپوریٹ اور دیگر مشہور اداروں میں ملازمتیں حاصل کررہے ہیں۔ سینٹ جوزف کی جانب سے بی کام بزنس انالیٹکس اور بی سی اے کے نام سے دو کورسیس شروع کئے گئے ہیں۔ سینٹ جوزف کو اعلیٰ معیاری اور باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔ اس کے علاوہ جدید دور سے ہم آہنگ تدریسی تکنیک اور طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ طلبہ کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بی کام بزنس انالیٹکس ایک ایسا کورس ہے جس میں طلبہ کو مینوفکچرنگ، ریٹیل، سافٹ ویر، بینکنگ اور فینانس میں کافی وسیع گنجائش حاصل ہوتی ہے۔ کامرس کی روایتی ڈگری کے ساتھ ان عناصر کو شامل کرنے کی وجہ سے ملازمتوں کے موجودہ تقاضوں کو پورا کرنے میں طلبہ کو مدد ملتی ہے۔ سینٹ جوزف کی جانب سے شروع کیا گیا بی سی اے کورس بھی آئی ٹی کے میدان میں کیریئر کیلئے ایک فاؤنڈیشن کورس ہے۔ اس کورس کو مسلسل ترقی دی جارہی ہے اور صنعتی تبدیلیوں کے لحاظ سے اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
