حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص تیسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 32 سالہ ونود کمار شرما جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور انوراگ کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے یہ شخص کام کے دوران ایک زیرتعمیر عمارت کی تیسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔