ممبئی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ کے اسٹار برائن لارا نے آج کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ کل چہارشنبہ کو اپنے ہوٹل روم کو واپس ہوجائیں گے۔ اس طرح انہوں نے مختلف اندیشوں کو قتل کردیا جو انہیں یکایک سینہ میں تکلیف کے باعث یہاں ہسپتال میں شریک کرائے جانے کے بعد سے ان کے پرستاروں میں گشت کررہے تھے۔ ٹرینیڈاڈ کے متوطن 50 سالہ لارا کو اس کھیل کی تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔وہ پریل (ممبئی) میں واقع گلوبل ہاسپٹل میں شریک تھے۔
