حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو سیوریج ٹریٹمنٹ میں بہتر کارکردگی کیلئے اور صدفیصد سیوریج ٹریٹمنٹ کے حصول کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تیزی کے ساتھ تعمیر کیلئے اس کی کاوشوں پر ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔
یہ ایوارڈ پولیویشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے تلنگانہ کی دس سالہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران ڈائرکٹر سریدھر بابو نے یہ ایوارڈ اور توصیف نامہ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر داناکشور کو پیش کیا۔