نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’سیول سروس ڈے ‘کے موقع پرسول سروسز کے افسران کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کی گئی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں اوران کی فیملی کو مبارکباد دی ہے ۔اُنھوں نے کہاکہ آج ’سول سروس ڈے‘ کے موقع پرمیں سول سروسز کے تمام افسران اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ہندوستان میں کووڈ۔19کو شکست دینے کی ان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔