سیول سرویسس امیدوار کا اغوا و بدسلوکی پر چھ افراد بشمول خاتون گرفتار

   

حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس نے سیول سرویسس کی خاتون امیدوار کو اغواء کرنے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں 6 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر گچی باؤلی پولیس اسٹیشن جی سریش نے کہا کہ 26 مئی کو ایک خاتون نے ان سے ایک شکایت درج کرائی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ سریکانت کی بیوی گائتری نے اسے دیگر پانچ افراد کے ذریعہ اغواء کرنے کے بعد اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ پولیس نے کہا کہ سریکانت اور متاثرہ خاتون سیول سرویسیس کی امیدوار ہے اور لاء ایکسلینس کوچنگ سنٹر میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ متاثرہ خاتون اکثر سریکانت کے مکان جایا کرتی تھی اور اپنے شوہر کی اس خاتون سے قربت کو دیکھتے ہوئے گائتری نے اسے اغوا کرکے اس سے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا ۔ اس سلسلہ میں 26 مئی کو گائتری نے خاتون کو اپنے مکان طلب کیا جہاں پر پہلے سے موجود پی وشنو وردھن، یو منوج کمار، سید مستان، شیخ مجاہد اور شیخ مولا علی کی مدد سے اس پر اچانک حملہ کرتے ہوئے ہاتھ پیر باندھ دیئے اور مذکورہ افراد بشمول گائتری نے بدسلوکی کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بھی لئے اور بعد ازاں خاتون کو انتباہ دیا کہ اگر وہ یہ بات کسی کو بتلائی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس سے رجوع ہونے پر گچی باؤلی پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ب