حیدرآباد۔/5 فبروری، (این ایس ایس ) سیول لبرٹیز کمیٹی تلنگانہ کی دوسری ریاستی کانفرنس 11 اور 12 اپریل سندریا کلاشیترم میں منعقد ہوگی۔ اس ضمن میں دانشوروں، جمہوریت پسند تنظیموں کے قائدین اور دوسروں پر مشتمل ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے لئے سینئر جرنلسٹ پاشم یادگیری کو چیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یادگیری نے کانفرنس سے متعلق ایک پمفلٹ جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں ایجی ٹیشن جاری ہے اور حکومت اس احتجاج کو کچلنے کیلئے دانشوروں، جمہوریت پسندوں، مصنفین اور جہد کاروں کو اذیت دے رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔