نیویارک ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ہندوستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ماہِ مبارک کا بابرکت مہینہ نہ صرف اُمت مسلمہ کیلئے باعث رحمت و عقیدت ہے بلکہ رمضان المبارک کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور مسلمان بلکہ غیرمسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔