سیکوریٹی گارڈس کی گرفتاری کے بعد کیسینوکنگ چکوٹی پراوین فرار

   

حیدرآباد : /19 جولائی (سیاست نیوز) بونال تہوار کے دوران خانگی سیکوریٹی گارڈس کے ذریعہ پوجا کیلئے مندر پہنچنے پر پولیس کی کارروائی کے بعد کیسینو کنگ چکوٹی پراوین فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چکوٹی پراوین کے تین خانگی سیکوریٹی گارڈس جنہیں غیر قانونی طور پر اسلحہ کا لائیسنس خانگی سیکوریٹی کیلئے استعمال کرنے پر گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ اس مقدمہ کے بعد چکوٹی پراوین کا پتہ نہ چل سکا اور وہ مفرور بتایا گیا ہے ۔ ٹاسک فورس کی اس کارروائی کے بعد پراوین نے ایک سیلفی ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہندوتوا کیلئے جدوجہد کرنے پر اسے پولیس نشانہ بنارہی ہے ۔ ب