لندن: فٹبال کے بعد کرکٹ میں بھی مصنوعی شائقین کا شور لگایا جائے گا۔ کرکٹ میں مداحوں کا مصنوعی شور انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹسٹ سیریز میں استعمال ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شائقین کا شور اور میوزک چلانے پر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی شورکا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، پس منظر شور کے لیے پرانے میچز کی آڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ 8 جولائی سے ساوتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خالی اسٹیڈیم میں میچ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کورونا کی وبا کے دوران کھیلے جانے والے فٹبال مقابلوں میں بھی مصنوعی شور کا تجربہ کیا گیا ہے۔