شاتاواہانہ یونیورسٹی میں کورونا کا آئیسولیشن سنٹر قائم

   

کریم نگر۔بروز جمعرات ضلع کلکٹر کے کیمپ آفس میں ضلع میں کوویڈ 19 کے موجودہ صورتحال و تشویشناک حالات کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ شاتاواہانہ یونیورسٹی آئسولیشن سنٹر ( کوویڈ کئیر سنٹر) میں موجودہ صورتحال کے متعلقہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید سہولیات میں اضافہ کیلئے متعلقہ عہدیداران کو ہدایات دی۔ کوویڈ کیسوں میں ہورہے اضافہ ، حالات کا سامنے کرنے شاتاواہانہ یونیورسٹی میں مزید بیڈ تیار کرنے کیلئے انتظامات کی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہاکہ آئسولیشن سنٹر ( کوویڈ کئیر سنٹر) میں کوویڈ مریضوں کو طبی خدمات کی انجام دہی کیلئے طبی عملہ کی تعیناتی کی جائے ۔اجلاس میں شاتاواہانہ یونیورسٹی کوویڈ 19 آئسولیشن سنٹر انچارج نوین کمار ، جی ایم انڈسٹریز ، ایم آر او وینکٹ ریڈی، ضلع عہدیدار صحت وطبابت ڈاکٹر سجاتا و دیگر نے شرکت کی۔