رکن اسمبلی وائی انجیادو،رنگا ریڈی ضلع ایڈیشنل کلکٹر کی بلدیہ کے بجٹ اجلاس میں شرکت
شاد نگر ۔شاد نگر ایم ایل اے وائی انجیا یادونے کہا کہ حکومت کی جانب سے شاد نگر کی شہری ترقی کو بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ انجیا یادو نے کہا۔ رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر ٹاؤن میونسپل آفس میں جمعہ کو میونسپل چیئرمین کے. نریندر کی صدارت میں میونسپل کونسل ہال میں خصوصی بجٹ اجلاس منعقد ہوا۔ بجٹ اجلاس میں شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو، رنگاریڈی ضلع ایڈیشنل کلکٹر پراتیک جین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ شادنگر بلدیہ کے مالی سال 2022-2023 کے بجٹ تخمینوں کو منظوری دی گئی۔ بلدیہ کونسل نے متفقہ طور پر بجٹ میں پیش کی گئی تجویز کی منظوری دی۔ سرکاری گرانٹ سمیت مجموعی آمدنی کا تخمینہ 24 کروڑ 23 لاکھ ہے اور اخراجات کا تخمینہ 2,412.19 لاکھ لگایا گیا ہے۔ اپنی آمدنی 1266.23 لاکھ، سرپلس بجٹ 24.04 لاکھ۔ اجرت، تنخواہ، صفائی، کرنٹ چارجس، وارڈ کے اخراجات اپنے ریونیو اخراجات میں سے 1242.19 لاکھ۔ اسی طرح گرانٹ کی آمدنی روپے 1050 لاکھ، گرانٹس کی لاگت 1050 لاکھ ہے۔ اس میں سے 410 لاکھ روپے تنخواہ کیلئے، 120.69 لاکھ روپے صفائی کیلئے، 16 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی اور 144.80 لاکھ روپے گرین بجٹ کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تفصیلات بجٹ میں شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم ایل اے شادنگر وائی انجیا یادو نے بلدیہ کے بجٹ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور مذید کہا کہ حکومت سے زیادہ بجٹ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سب کو عوام کے بنیادی ضروریات اور ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ رنگاریڈی ضلع ایڈیشنل کلکٹر پراتیک جین نے کہا کہ بجٹ کے معاملے میں حکومت سے تعاون کی ضرورت ہمیشہ پوری ہوتی ہے اور عہدیداروں نے مشورہ دیا کہ عملہ کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ شہری ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر ایم ایل اے انجیادو کے ساتھ کلکٹر پراتک جین کو میونسپل انتظامیہ اور کمشنر جینت کمار ریڈی نے شال پوشی کی۔ اس تقریب میں مونسپل چیرمین نریندر، وائس چیرمین نٹراجن کے ساتھ ساتھ مقامی کونسلر ،کواپشن ممبران۔کے علاوہ بلدیہ ملازمین موجود تھے۔