ایک ہلاک ،11 افراد بشمول خواتین زخمی
شادنگر /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قدیم قومی شاہراہ نمبر 7 شادنگر کے قریب جیپ گاڑی اور ٹو وہیلر کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد جس میں خواتین بھی شامل تھے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد کی سمت آنے والے تیز رفتار جیپ گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی ٹو وہیلر گاڑی کو ٹکر دینے کے بعد جیپ گاڑی سڑک کے بازو واقع گڑھے میں پلٹی کھاتی ہوئی جاگری جس کے نتیجہ میں جیپ گاڑی میں سوار مسافرین میں سے ایک شخص ترپتی عمر 35 سالہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ جیپ گاڑی میں سوار مرد زخمیوںمیں وینکٹ ریڈی ، رام چندریا ، پون راؤ ، وکاس چودھری ، یادیا اور زخمی خواتین میں دھنا لکشمی ، چوکری ، ارونا ، سندھیا، پی شاردھا شامل تھے ۔ شدید زخمی افراد کو ایک خواتین کو 108 امبولنس کے ذریعہ بعض زخمیوں کو سرکاری ہاسپٹل اور بعض کو خانگی ہاسپٹل فرخنگر منتقل کیا گیا ۔ سرکاری و خانگی ہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد معمولی زخمی افراد اپنے مقیام کیلئے روانہ ہوئے اور شدید زحمی افراد اور خواتین کو عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع پاکر شادنگر پولیس موقع واردات پہونچ کر تفصیلی معائنہ کیا ۔ شادنگر پولیس کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔