شادی

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید مسکین احمد سابق نائب صدر نشین بلدیہ سدی پیٹ کی دختر سیدہ صوفیہ شیرین (بی ای ) کا نکاح محمد خلیل احمد خاں ایم آرک ( یو ایس اے ) فرزند محمد جمیل احمد خاں منصور سے مسجد عالیہ گن فاونڈری میں 22 دسمبر کو انجام پایا ۔ قاضی سید شاکر علی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ مولانا حضرت عبید الرحمن اطہر نے متاثر کن خطاب میں سادگی سے شادی کرنے کی تلقین کی اور طرفین کو مبارکباد دی ۔ محفل عقد میں آغا نجداسد فرسٹ کونسل ایران متعینہ حیدرآباد کے علاوہ ڈاکٹرس ، پروفیسرس ، بزنس مین ، وکلا ، شعراء ، حیدرآبادی فلمی ستارے شریک رہے اور تمام فرسودہ رسومات سے ہٹ کر انتہائی سادگی سے انجام دی گئی شادی پر مبارکباد دی ۔ ڈاکٹر سید یونس احمد شاہنواز اور ڈاکٹر فرحان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔