شادی

   

حیدرآباد ۔ 21۔فبروری ( راست ) جناب محمد معز ز علی ایکس سرویس مین آئی اے ایف کے فرزند محمد مدثر علی آئی ٹی کنسلٹنٹ کی شادی جناب محمد حمید کی دختر کے ساتھ 21 فروری کو سفائر فنکشن ہال ‘ملک پیٹ میں انجام پائی۔ محفل عقد میں ڈاکٹرس‘ انجینئرس‘ عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
٭ جناب محمد عادل کی دختر کی شادی جناب سید غلام حسین کے فرزند سید عنایت حسین کے ساتھ 21 فروری کو بحسن و خوبی انجام پائی۔ خطبہ نکاح بعد نماز مغرب مسجد صفیہ بنڈلہ گوڑہ میں ہوا جبکہ پریسڈنٹ فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس قاری محمد نصیرالدین، قاری محمد ظہیرالدین، شیخ حسین، محمد آصف محی الدین اور محمد عارف محی الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔