شادی

   

حیدرآباد ۔ 3 مارچ (راست) جناب شوکت علی خان جرنلسٹ کے فرزند مسٹر احمد علی خان عدنان بی ٹیک کی شادی جناب محمد محسن کی دختر مس شائمہ فاطمہ کے ساتھ ڈیسنٹ فنکشن پیالیس مہدی پٹنم میں 28 فبروری کو بحسن و خوبی انجام پائی۔ تقریب میں مولانا حافظ پیر شبیر احمد ، محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی، جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیرملت، جناب ایم اے ماجد، جناب حبیب عبدالقادر حبیب قلی، جناب ضیاء الدین نیر، ڈاکٹر یوسف حامدی اور رشتہ داروں، احباب، صحافیوں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔