شادی

   

حیدرآباد ۔ سینئیر فوٹو جرنلسٹ جناب محمد سعیدا لدین ( فاؤنڈر اسٹائل فوٹو سرویس ) کی نبیری دختر سید غیاث الدین ارشد بدر کی شادی جناب خطیب محمد عرفان الحق ( بی ای سیول انجینئیر ) فرزند جناب محمد تنویر پاشاہ خطیب پروپرائٹر آدرش ٹریڈرس کے ساتھ 11 جون بعد نماز عصر جناب سید غیاث الدین ارشد کے مکان موقوعہ گاؤان چوک بیدر پر انجام پائی ۔ خطبہ نکاح ڈاکٹر سید عزیر حسام الدین فرزند صدر قاضی بیدر جناب سید لطیف الدین قادری خسرو نے پڑھا ۔ جناب تنویر پاشاہ خطیب جناب سید لطیف الدین قادری خسرو صدر قاضی بیدر و دیگر معزز رشتہ دار و دوست احباب نے شرکت کی ۔ جناب شکیب احمد راشد انجینئیر ، محمد سلیم الدین ( اسٹائل فوٹو سرویس حیدرآباد) سید نصیرالدین شہباز اور سید ندیم الدین ارباز نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔