شادی

   

حیدرآباد۔20اکٹوبر(سیاست نیوز) محمد مبشرالدین خرم صحافی روزنامہ سیاست کے برادران جناب محمد لئیق الدین ملک‘ جناب محمد عبدالقادر تمیم فرزندان جناب محمد شمس الدین افتخاری کی تقریب ولیمہ گذشتہ شب کشش پیالس شمس آباد میں منعقد ہوئی اور اس تقریب میں ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان ‘ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ‘ نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان‘ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری رکن قانون سا ز کونسل جناب محمد فاروق حسین ‘ جناب تقی الدین شجیع‘صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان‘صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی جناب الحاج محمد سلیم ‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب اسحق امتیاز ‘ مشیر برائے حکومت تلنگانہ جناب عبدالقیوم خان ریٹائرڈ آئی پی ایس ‘ مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ‘ مولانا سید احمد الحسینی سعید القادری ‘ جناب محمد قمرالدین سابق صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ‘ تلگو دیشم قائد جناب الحاج علی بن ابراہیم مسقطی ‘ جناب خالد مسقطی ‘جناب محمد امجد اللہ خان خالد‘جناب محمد مصطفی علی مظفر ‘ جناب محمد عبدالحنان‘ مولانا سید آل مصطفی قادری علی پاشاہ الموسوی ‘مولانا مفتی مستان قادری ‘ حافظ صابر پاشاہ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ محمد لئیق الدین ملک کا نکاح جناب محمد نصیر الزماں خان کی دختر کے ساتھ انجام پایا اور مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے خطبہ نکاح پڑھا جبکہ محمد عبدالقادر تمیم کا نکاح جناب شمشیر علی مرحوم کی دختر سے انجام پایا ۔ تقریب ولیمہ میں شرکت کرنے والوں کا جناب محمد تقی الدین افتخاری ‘ جناب محمد صلاح الدین مکرم ‘ جناب محمد مسیح الدین قمر ‘ حافظ محمد سمیع الدین طاہر ‘ حافظ محمد مہتاب الدین طیب‘ کے علاوہ دیگر ارکان خاندان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔