شادی

   


حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر ۔ ( راست ) مولانا محمد عبدالعلیم کوثر قاسمی ناظم مدرسہ فیض العلوم و صدر مجلس اصلاح معاشرہ مکتھل کے فرزند محمد حبیب الرحمن کا نکاح جناب سالم بن عبدالرب قولقی مرحوم کی دختر کے ساتھ 15 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضارم یاقوت پورہ میں نہایت سادگی کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔ خطبۂ نکاح مولانا عبداللہ بن عبدالرحیم بانعیم قاسمی نے پڑھایا ۔ شادی کی تقریب سنت نبویؐ کے مطابق منعقد کی گئی جس میں رسوم و رواج اور اسراف سے پرہیز کیا گیا جو کہ لین دین، جوڑے گھوڑے اور دیگر مطالبات سے ہٹ کر ایک انتہائی مثالی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کسی قسم کی مہمانوں کی ضیافت سے بھی تقریب مبراء رہی۔ ڈاکٹر کلیم ظفر ، ڈاکٹر عبدالقیوم و حبیب حسن العیدروس (سلیم )، حبیب عبداللہ العیدروس ، حبیب عمر العیدروس ،جاوید اطہر بادقیل ، احمد بن عمر کلدی الیافعی ، حبیب محمد بن عبداللہ رفیع و برادران حسیب الرحمن ، طبیب غفران و نجیب عمران و عروسہ کے برادر نے استقبال کیا ۔