شادی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : جناب یوسف سلیم ریاض اسٹرکچرل انجینئر کی دختر و ممتاز صحافی جناب اعجاز قریشی مرحوم ایڈیٹر بھارت نیوز کی نبسی رویا رخشندہ کی شادی جناب غلام حامد خاں بزنس مین کے فرزند مسٹر مدثر خاں کے ساتھ شاہی مسجد باغ عامہ میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ کشش فنکشن پیالیس شمس آباد روڈ پر ولیمہ تقریب منعقد ہوئی ۔ ہر دو تقاریب میں عزیز و اقارب ، رشتہ داروں ، ڈاکٹرس ، تاجرین ، سیاست دانوں ، صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ ارکان اسمبلی ممتاز احمد خاں ، جعفر حسین معراج ، امین الحسن جعفری ، ریاض الحسن آفندی ، جگدیش گوڑ ، محمد علی رفعت ، سید عظمت اللہ ( آئی اے ایس ) ، ذیشان احمد ، عزیز احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال مسرس نہال اکبر ، جنید جعفر ، ارشد قریشی ، حافظ اسعد الدین قریشی اور دیگر نے کیا ۔۔