شادی

   

حیدرآباد ۔ 7 اگست (راست) سید مقبول احمد مرحوم تحصیلدار ساکن سدی پیٹ کے فرزند مسٹر سید تفضل احمد کا عقد مس صبا بیگم بنت جناب سید وقار کے ساتھ 3 اگست کو جے کے فنکشن ہال وقارآباد میں انجام پایا۔ محفل عقد میں سیاسی قائدین، تجار، عزیزواقارب کے علاوہ جناب محمد فاروق حسین ایم ایل سی کے علاوہ جناب یوسف زاہد، سید مسکین احمد، عبدالمقیت چندا نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال جناب سید مزمل احمد ٹی آر ایس نائب صدر راجندرنگر اور سید اقبال احمد، سید افضل احمد نے کیا۔