شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے نوجوان کو عمر قید کی سزاء

   


حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل کرنے والے ایک شخص کو بھونگیر کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ سال 2017 کے یادگیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ میں عدالت نے آج فیصلہ سنایا اور 26 سالہ جی سریکانت کو عمر قید کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ لڑکی کو محبت کے نام پر ہراساں کرتے ہوئے سریکانت نے اس سے شادی کی ضد کی تاہم لڑکی کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ محبت کی پیشکش کو ٹھکرانے اور شادی کے انکار پر سریکانت برہم ہوگیا ۔ افراد خاندان کے درمیان بات چیت کے بعد سریکانت کو پابند کیا گیا تھا اور لڑکی کی شادی کسی اور سے کرائی گئی تھی ۔ اس بات کی اطلاع کے بعد سریکانت نے لڑکی کے مکان میں داخل ہوکر اس کا قتل کیا تھا ۔ پولیس نے اس کیس میں آج چارج شیٹ داخل کیا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔ ع