شمس آباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے شمس آباد میونسپل میں شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے رقم ادا کرتے ہوئے انہیں سہولت پہنچا رہی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انتخابی وعدے کئے تھے ۔ اسے تکمیل کررہے ہیں ۔ مفت برقی 200 یونٹ کی سربراہی کی جارہی ہے ۔ بس میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت سے لاکھوں خواتین استفادہ کررہی ہیں ۔ کسانوں کے قرض معاف کئے گئے ۔ گیس سیلنڈر 500 اسکیم کا بہت جلد آغاز ہوگا ۔ شمس آباد منڈل اور میونسپل میں آج شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے 103 چیکس تقسیم کئے گئے ۔ راجندر نگر حلقہ کی ترقی کے لیے بہت جلد فنڈس منظور کئے جائیں گے اور ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔۔