حیدرآباد۔ بیٹے کی شادی کی تقریب میں بد نظمی پیدا کرنے والے زنخہ ( ٹرانس جینڈر ) کے خلاف سائبر آباد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 8 کو گرفتار کرلیا۔ باجوپلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جس کے خلاف مورتی نامی شخص نے شکایت کی تھی ۔ شکایت گذار شخص کے بیٹے کی شادی 24 ڈسمبر کو ہوئی تھی اور 25 ڈسمبر کو پوجا تھی اس دوران یہ ٹرانس جینڈر تقریب میں پہنچ گئے اور20 ہزار روپئے دینے کا مطالبہ کیا۔ جیسے ہی مورتی نے رقم دینے سے انکار کردیا تو ان ٹرانس جینڈر نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور گالی گلوج کرنے کے علاوہ ناقابل بیان حرکتیں کرتے ہوئے شکایت گذار سے جبراً 16,500 روپئے چھین لئے۔ پولیس نے شکایت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا اور عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ایسی حرکتوں اور ہراسانیوں کے خلاف بے خوف ڈائیل 100 یا پھر 9490617444 واٹس ایپ پر شکایت درج کروائیں۔