حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ ٹولی چوکی کے علاقہ اروند نگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس گولکنڈہ کے مطابق 24 سالہ مسیرا مسرت جو سید ماجد علی کی بیٹی تھی اس لڑکی کا رشتہ طئے ہوا تھا اور لڑکا عمان میں رہتا تھا ، کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب لڑکے کو عمان سے حیدرآباد آنے میں دشواریاں پیش آرہی تھی جس کے سبب شادی میں تاخیر ہورہی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی فون پر بات چیت ہوا کرتی تھی اور دونوں میں بحث و تکرار ہوئی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا۔ گولکنڈہ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ع