حیدرآباد8مئی (یواین آئی)شادی میں تاخیر پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ دونوں اس تاخیر پر تناو کا شکار ہوگئے تھے ۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے نرنورمنڈل کے کمپور گاوں میں پیش آئی۔مقامی افرادنے پولیس کو اس خصوص میں اطلاع دی۔پولیس نے کہا کہ ان دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اس لاک ڈاون کی وجہ سے عائد پابندیوں کے سبب وہ شادی نہیں کرپارہے تھے ۔شادی نہ ہونے پر ان دونوں نے زہر پی کرخودکشی کرلی۔ان دونوں کی شناخت گنیش اور سیتا بائی کے طورپر کی گئی ہے ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔