شادی میں رکاوٹوں سے دل برداشتہ فرد کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے رشتہ طئے ہونے میں دشواری اور رشتے ٹوکٹنے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ سولومن راجو کی نعش کو ٹینک بنڈ سے نکال لیا گیا ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیاقت کے بعد بتایا کہ سالوین راجو پیشہ سے لیاب ٹیکنیشن تھا جو سی ایس آئی چرج آر جی پیٹ سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ اس نے کل حسین ساگر کا رخ کیا اور انتہائی اقدام کرلیا راجو کی شادی طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ اس کے دو رشتے بھی ٹوٹ چکے تھے اور رشتہ طئے نہیں ہو پارہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس رام گوپال پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔