شادی کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد پر تحدید کا حکومت دہلی کا منصوبہ

   

l دہلی کے وزیر ستیندر جین نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ حکومت نے ایک پالیسی کے مسودہ کو قطعیت دے دی ہے جس کے تحت سماجی تقریبات جیسے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد پر تحدید عائد کردی جائے گی تاکہ ٹریفک زیادہ نہ ہوسکے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ رہنمایانہ ہدایات تمام شادی خانوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ جو شہر میں قائم ہیں لیکن فام ہاؤزس اور کم گنجان آباد رہائشی علاقوں کے شادی خانوں کو جو بنیادی طور پر بیرونی دہلی میں قائم ہیں یہ ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔