قاہرہ: عدالتوں میں خوبصورت خواتین عرب ممالک میں ایک کہاوت کے طور پراستعمال ہونے والی اصطلاح بن چکی ہے۔ ہم اکثر مصر کی فیملی کورٹ میں یہ کہاوت سنتے ہیں۔ گذشتہ سال مصر میں خلع اور طلاق کے ریکارڈ واقعات سامنے آئے۔ 2023ء میںسالانہ طلاق کے واقعات میں 81.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کے بعد طلاق اور خلع کے10,683 کیسز میں سے 8,684 پر فیصلے صادر ہوئے۔فیملی کورٹ کی راہداریوں میں خلع کا ایک ایسا کیس بھی آیا جس میں ایک مصری دلہن نے اپنے شوہر سے نکاح کے فوری بعد طلاق فیصلہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ رانیہ نامی دلہن نے اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست کرکے مقدمہ دائر کیا اور کہا کہ “میرے شوہر نے مجمع کے سامنے میری توہین کی اور کہا، ‘تم گدھی ہو’۔رانیہ جو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر ہیں بیان کرتی ہیں کہ اس نے یونیورسٹی کے ایک 33 سالہ ڈاکٹر ’علی‘ سے شادی کی۔