دیواس : مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے انڈسٹریل سٹی تھانہ علاقہ میں چل رہی شادی کی تقریب کے پروگرام میں ایک کار اچانک گھس گئی، جس سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق انڈسٹریل سٹی تھانہ علاقہ کے ناگدا گاوں میں کل رات سڑک کنارے ایک مکان میں شادی کی تقریب کا پروگرام چل رہا تھا۔ اسی دوران کنبہ ایک ایک شخص کار لیکر آیا اور شادی کی تقریب میں گھس گیا۔ اس حادثہ میں کار کی زد میں آجانے سے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔